واشنگٹن (آئی این پی) امریکی وزرات خارجہ میکسیکو کے وزیر کے دورے سے لاعلم نکلی، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ میکسیکو کے وزیر خارجہ لوئی ویدیگیرے نے امریکی وزارت خارجہ کے علم کے بغیر وائٹ ہاﺅس کے سینئر حکام سے ملاقات کی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے نگراں ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ میکسیکو کے وزیر خارجہ واشنگٹن میں موجود ہیں۔ امریکی روایت کے مطابق بیرونی ممالک سے آنے والے سفیروں کا عام طور پر واشنگٹن میں وزیر خارجہ ہی استقبال کرتے ہیں۔ یہ بات ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب امریکہ کے خارجہ امور میں وزارت خارجہ کے سائڈ لائن کیے جانے کی خبریں گشت کر رہی ہیں۔ میکسیکو کے وزیر خارجہ نے بعد میں کہا کہ انھوں نے بدھ کو فون پر امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کو اپنی آمد کی اطلاع دی تھی۔
میکسیکو کے وزیر خارجہ کا دورہ ملاقاتیں، امریکی وزارت خارجہ لاعلم نکلی
Mar 12, 2017