ہیوسٹن (آئی این پی) امریکی ریاست ٹیکساس کی پولیس نے رواں برس جنوری میں مسجد کو آگ لگانے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا، ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن کے قریبی شہر وکٹوریا میں موجود اسلامک سینٹر کو پہلی بار رواں برس 22 جنوری اور دوسری بار 6 دن بعد 28 جنوری کو آگ لگادی گئی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے اسلامک سینٹر کو نقب لگا کر آگ لگانے والے مبینہ ملزم 25 سالہ مرک ونسیٹ پریز کو گرفتار کرلیا، جسے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ٹیکساس پولیس نے کارپس کرسٹی میں موجود فیڈرل عدالت کو بتایا کہ گرفتار کئے گئے ملزم کو ایک خطرناک آلہ رکھنے کے باعث گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیے ملزم کے وکیل نے عدالت میں ضمانت کی درخواست بھی دائر کی۔
امریکہ میں مسجد کو آگ لگانے والا ملزم گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا
Mar 12, 2017