مختلف شہروں میں گھریلو ملازمہ، 10 سالہ بچے اور طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) 40 سالہ شخص نے 18 سالہ گھریلو ملازمہ کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ مختلف شہروں میں طالب علم، 10 سالہ بچے اور لڑکی سے اوباشوں نے زیادتی کر ڈالی۔ لاہور سے سٹاف رپورٹر کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقہ میں 40 سالہ شخص محمد اقبال نے گھریلو ملازمہ اور کرائے دار 18 سالہ لڑکی صائمہ کو گھر میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق چک نمبر202 ر۔ب ملک پور میں سمیرا کو اظہر نے پلاٹ خرید کر دینے کا جھانسہ دے کر خالی مکان میں بلایا اور اپنے ساتھیوں سے ملکر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے جبکہ چک نمبر100گ ب میں 10سالہ معشوق علی کو امتیاز اور اویس نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے وڈیو بنا لی۔ چیچہ وطنی سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاﺅں 18گیارہ ایل کے طالب علم محمد حسیب کے والد محمد ایوب نے بتایا کہ رمیض، عثمان، شاہد عباس نے میرے بیٹے حسیب سے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بنا کر 3 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن