کراچی (این این آئی)گورنر سندھ محمد زبیر سے ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، آپریشن ردالفساد اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف ملک کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کے وژن کے تحت کام کررہے ہیں اور سرحدی اور قبائلی علاقوں کی ترقی بھی ان کے اسی وژن کا حصہ ہے اور ان علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کی ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ کے باعث ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔