(آئی این پی)ذہنی مریض قیدی نے مبینہ طور پر حوالات میں خودکشی کرلی۔ مختلف شہروں میں گھریلو ناچاقی پر شادی شدہ خاتون اور والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ لڑکی، نشہ کے عادی شخص نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ کوہلو سے آئی این پی کے مطابق ملزم لال بخش کو اپنے بھائی کے قتل کے الزام میں چند روز قبل گرفتارکیاگیاتھا۔ ملزم نے مبینہ طور پرگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہناہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔اس کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق علامہ اقبال کالونی کے رہائشی یعقوب کی اہلیہ 35سالہ سلیمہ بی بی نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر زہر نگل لیا۔ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق گڑھی احمد آباد کا رہائشی 22 سالہ شہباز سےنے پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گےا۔ پولےس تھانہ لاری اڈہ کے مطابق متوفی نوجوان نشے کا عادی تھا اور اس نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔ ستراہ سے نامہ نگار کے مطابق موضع پڈالی کی دوشیزہ (ن) نے والدین کے ڈانٹنے سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاںکھا لیں جس کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑگئی۔
ذہنی مریض قیدی، نشے کے عادی شخص، شادی شدہ سمیت 2 خواتین کی خودکشی
Mar 12, 2017