بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہئے: مشرف

Mar 12, 2017

دبئی(آئی این پی) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت کے معاملے میں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے ، کشمیر میں بھارتی فوج مظالم ڈھا رہی ہے، قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کےلئے پاک فوج کو سکیورٹی نہیں دینی چاہیے،کسی بھی مہمان کھلاڑی کو پھٹیچر کہنا بدتمیزی ہے ، شریف فیملی کا کوئی ریکارڈ غائب نہیں کرایا۔یہ انہوں نے خود غائب کیا ہوگا اور الزام مجھ پر لگا رہے ہیں،پاکستان میں مختلف طرف کی دہشت گردی کی جا رہی ہے ،آپریشن ردالفساد دہشت گردی کے خلاف اچھا اقدام ہے ، دوران حراست اسحاق ڈار پر کوئی پریشر نہیں تھا وہ فوجیوں کے ساتھ والی بال کھیلتے تھے ۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کشمیر کے لئے لڑنے والے مجاہد ہیں۔
کہ پاکستان نے افغانستان میں استحکام کےلئے پوری کوششیں کی ہیں مگر افغانستان نے ہمیشہ بھارت کا ساتھ دیا ۔اسحاق ڈار نے اپنی مرضی سے شریف خاندان کی کرپشن کے متعلق بیان حلفی دیا۔ ہمیں بھی پراکسی وار کے جواب میں پراکسی وار لڑنی چاہیئے ،کشمیر میں آزادی کےلئے لڑنے والوں کو مجاہدین سمجھتا ہوں ، لشکر طیبہ عسکری کاروائیوں میں ملوث تھی اس لئے میں نے اپنے دور میں اس پر پابندی لگا دی تھی ۔ سابق صدر نے کہا کہ ہمیں گرفتار بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر عالمی سطح پر اٹھانا چاہیے اور بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کا اصل چہرہ پوری دنیا کو دکھانا چاہیے کہ وہ کیسے پاکستان میں دہشت گردی کروانے میں ملوث ہے ۔
مشرف

مزیدخبریں