اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب نے مسلم کمرشل بنک (ایم سی بی) کی نجکاری کی انکوائری روکنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔ اپیل میں میاں منشا، نجکاری کمشن، وفاق اور سٹیٹ بنک کو فریق بناےا گےا ہے۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے ایم سی بی کی نجکاری کے معاملہ پر جولائی 2015ءکو مزید انکوائری کا حکم دیا تھا لیکن مسول علیان ، میاں منشا اوردیگر فریقین نے انکوائری کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی تھی جس کی سماعت کے بعد عدالت نے نیب کو نجکاری کے معاملہ کی انکوائری سے روکدیا ہے، درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا انکوائری روکنے کا حکم حقائق کے برعکس اور قانون و ضوابط سے متصادم ہے،کیونکہ نیب قوانین کے مطابق نیب کو انکوائری سے نہیں روکا جاسکتا، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ہائی کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دیکر اپیل کنندہ (نیب) کو انکوائری جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔
نیب/ اپیل