کوہلو:قیدی نے مبینہ طور پر حوالات میں خودکشی کرلی

کوہلو (آئی این پی )بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایک قیدی نے مبینہ طور پرحوالات میں خودکشی کرلی۔ملزم لال بخش کو اپنے بھائی کے قتل کے الزام میں چند روز قبل گرفتارکیاگیاتھا۔ ملزم نے مبینہ طور پرگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔ پولیس کا کہناہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔
اس کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ۔
خودکشی

ای پیپر دی نیشن