انقرہ (اے پی پی) ترک فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران شام میں کرد عسکریت پسندوں کے خلاف کئے گئے خصوصی فوجی آپریشن میں 71 مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم کردستان ورکرز پارٹی اور وائی پی جی ملیشیا سے تھا۔ ترکی نے گزشتہ برس اگست سے اپنی سرحد کے قریبی شامی علاقوں سے جہادی تنظیم داعش کے جنگجوﺅں کو نکالنے کی فوجی مہم شروع کر رکھی ہے۔
قبل ازیں ترکی نے کہا تھا کہ اگر کرد ملیشیا نے شمالی شام کے سرحدی علاقے میں قدم جمانے کی کوشش کی تو ا±س پر حملے کیے جائیں گے۔ ترکی وائی پی جی ملیشیا کو کالعدم ورکرز پارٹی کا حلیف قرار دیتا ہے۔
ترک فوج