لاہور (وقائع نگار خصوصی+ کلچرل رپورٹر) وینا ملک کے والد تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ وےنا ملک نے اپنی شادی کے اخراجات خود برداشت کےے ہےں‘ اسد خٹک کے مالی حالات ٹھیک نہیں دونوں بچوں کو کئی سالوں سے سمجھا رہا ہوں لیکن اگر دونوں ساتھ نہیں رہنا چاہتے تو کوئی انہیں روک نہیں سکتا‘ وےنا ملک کے بچے وےنا کےساتھ ہی رہےں گے۔ ہفتے کے روز وےنا ملک کی اسد خٹک سے خلع کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وےنا ملک کے والد نے کہا کہ سال سے کوشش کرتا رہا کہ رشتہ قائم رہے اور اس معاملے کو سلجھایا جاسکے اور اسد کو سمجھاتے رہے مگر کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔ ہم حق اور سچ پر ہیں اور علیحدگی کا فیصلہ وینا کا اپنا ہے۔ دوسری جانب اداکارہ وینا ملک کے شوہر اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینا میری بیوی ہے، بہت پیارکرتاہوں۔ اسد خٹک نے کہا کہ جب ہم راضی ہوجائیں گے توعدالت بھی فیصلہ ہمارے حق میں دےگی، شادی برقرار رہےگی، جب میاں بیوی راضی تو کیا کرےگا قاضی!۔ انہوں نے کہا کہ وینا اگر آپ مجھ سے ناراض ہے تو میں آپ سے معافی مانگتا ہوں، میں نے آپ کو کوئی تکلیف پہنچائی ہو تو بھی معافی مانگتا ہوں، بزرگ ہمارے درمیان صلح کرائیں گے۔ اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا اچھی بیوی، اچھی ماں اور اچھی دوست ہے، میاں اور بیوی میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، چاہتا ہوں کہ صلح ہو جائے۔ وینا ملک کے وکیل کے مطابق عدالتی ڈگری متعلقہ یونین کونسل کو بھجوا دی گئی ہے۔ اگر 90 روز کے اندر فریقین میں مصالحت نہیں ہوتی تو یونین کونسل کی طرف سے طلاق کو م¶ثر قرار دے کر مدعیہ کو اجازت نامہ جاری کر دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک نے شوہر کی معذرت ماننے سے انکار کردیا ہے۔
خلع، وینا ملک سے معافی مانگتا ہوں: اسد خٹک اداکارہ کا معذرت قبول کرنے سے انکار
Mar 12, 2017