تہران (صباح نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ نے پاکستان و افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران نے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور نے ایران کی خبررساں ادارے سے گفتگو میں پاکستان و افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے ساتھ ایران کے خوشگوار تعلقات کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان و افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کیلئے موثر کردار ادا کرنے کیلئے آمادہ ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ان ملکوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے امن اجلاس کا محور اندرون ملک قومی آشتی پیدا کرنا ہے اور افغانستان کی حکومت توقع رکھتی ہے کہ دیگرممالک اسکے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ وہ خود افغانستان میں طالبان سمیت تمام مخالف گروہوں کے ساتھ مذاکرات انجام دے سکے۔
ایران کی پاکستان افغانستان میں کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش
Mar 12, 2017