ردالفساد‘ لاہور سمیت کئی شہروں میں سرچ آپریشنز‘ متعدد گرفتار

Mar 12, 2017

لاہور/ کراچی/ اسلام آباد/ کوئٹہ (ایجنسیاں+ بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) آپریشن رد الفساد کے مشترکہ سرچ آپریشن میں افغان باشندوں سمیت مزید سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لای گیا جبکہ اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا۔ سرچ آپریشن مشترکہ طور پر پنجاب رینجرز، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے کیا۔ سرچ آپریشنز ڈی جی خان، صادق آباد، لاہور، نارووال، اسلام آباد، اٹک میں کئے گئے ہیں۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر حیات نے متعدد مقامات پر آپریشن کی نگرانی کی۔ لاہور میں کومبنگ آپریشن کے دوران 11 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا اور تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی۔ راولپنڈی کے علاقے چونترہ سے 4، اسلام آباد سے 27 مشتبہ افراد پکڑے گئے۔ باجوڑ ایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ فرنٹیئر کور خیبر پی کے نے تحصیل سلارزئی کے علاقے ماندل مانوگئی میں سرچ اپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارو د بر آمد کر لیا۔

مزیدخبریں