انقر (نوائے وقت رپورٹ + آن لائن + ان این آئی) ہالینڈ نے ترک وزیرخارجہ کے طیارے کو ملک میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جس پر ترک صدر برہم ہو گئے اور کہا ہالینڈ نے ترک وزیرخارجہ مولود چاوش کو اترنے نہیں دیا۔ اب دیکھتے ہیں ہالینڈ کے طیارے کیسے ترکی میں اتریں گے۔ ڈچ قوم نازیوں کی باقیات اور فسطائی ہے۔ دریں اثناء ترکی نے ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر لیا اور واقع پر احتجاج کیا ہے۔ روٹر ڈیم میں ترک باشندوں کی ایک ریلی سے قبل مولود چاوش اولو وہاں پہنچنا چاہتے تھے تاکہ اپریل کے ریفرنڈم کیلئے ہالینڈ میں آباد ترک ووٹروں کی حمایت حاصل کی جا سکے جس کا مقصد اردگان کے اختیارات میں اضافہ کرنا ہے۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق جب یہ اعلان کیا گیا تو مولود چاوش اولو استنبول میں ہی موجود تھے۔ مولود نے کہا یرغمالیوں والا سلوک کیا گیا۔ ترک وزیرخارجہ نے پابندیوں کی دھمکی دیدی۔ ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روتھ نے کہا کہ ترک صدر کا بیان پاگل پن ہے۔ ہم سمجھتے ہیں یہ حد سے باہر ہے۔
ہالینڈ نے ترک وزیر خارجہ کے طیارے کو لینڈنگ سے روک دیا: ڈچ قوم نازیوں کی باقیات فسطائی ہے: اردگان
Mar 12, 2017