کراچی (نیوز رپورٹر) جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ مسلمان ممالک کے انفرادی مفادا ت سے اُمت مسلمہ کی وحدت کو کمزور کیا اور ہر جگہ مسلمانوں کی نسل کشی کی راہیں ہمورا کیں ،مسلم قوم کو غیرت مند حکمرانوں کی ضرورت ہے ۔ ایک مسلمان دوسرے مسلمان بھائی کی مصیبت پر پُرسکون نہیں رہ سکتا۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے جے یوپی کراچی ڈویژ ن کے تحت اسلامی ممالک میں اسلام شمنوں کی جاری مذموم منصوبہ بندیوں اور ملک شام میں حالیہ انسانیت سوز مظالم اور قتل عام کے خلاف درگاہ عالم شاہ بخاری جامع کلاتھ پر کراچی پریس کلب تک نکالے جانےوالی احتجاجی ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ریلی سے مرکزی جماعت اہلسنّت سندھ کے امیر مفتی محمد جان نعیمی ، جے یوپی کے مرکزی رہنما صدیق راٹھور ، جے یو پی کراچی ڈویژن کے صدر مفتی محمد غوث صابری ناظم اعلیٰ محمد مستقیم نورانی، علامہ اکرام المصطفیٰ اعظمی ، اے این آئی کے چیئرمین انجینئر سلیم حسین ، محمد زبیر ہزاروی ، عبدالرزاق سانگانی اور وزیر رہبر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ عبدالمجید اسماعیل نورانی ، ڈاکٹر عطاءاللہ ، علامہ قاری فیاض سعیدی ، علامہ محمد وحید نعیمی ، محمد اسلم عباسی، نوید نورانی، محمد تاج نورانی سمیت دیگر زعماء،خادمین ،معززین اور عوام اہلسنّت نے شرکت کی ۔ اس موقع پر رہنماﺅں نے شام کے مظلوم مسلمانوں کی داد رسی کیلئے ترک صدر طیب اردگان کے کردار کو قابل ستائش و تقلید قرار دیا۔ جے یو پی کے رہنماﺅں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان شام کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں پاکستانی مسلمانوں کی ترجمان بن کر اقوام متحدہ مو¿ثر آواز بلند کرے ۔