پارٹی کے تاحیات قائد پر جو تا پھینکنا بزدلا نہ اقدام ہے ، سرفراز جتوئی

Mar 12, 2018

کراچی (اسٹاف رپو رٹر) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر با بو سرفراز جتوئی نے کہا ہے کہ قائد انقلا ب محمدمیا ں نواز شریف پر جو تا پھینکوانے والی قو توں سے ہر طرح کی تو قع تھی لیکن اتنے گھٹیا لیو ل پرچلے جا ئیں گے اس کا اندازہ نہیں تھا سرفراز جتوئی نے کہا کہ سیا سی جماعت کاکا م نہیں اور نہ ہی سیا سی کارکنو ں کا کا م ہے بلکہ اس کے پیچھے خفیہ ہا تھ ہیں ۔ مخالفین مسلم لیگ کی مقبو لیت اور آنے والی کا میا بی اس قدر خائف اور بے بس ہو چکے ہیں کہ اب ایسا ما حو ل بنا نا چاہ رہے ہیں کہ اس قدر انا ر کی پھیلے کہ مسلم لیگ ن کے لئے الیکشن مہم چلانا نا ممکن بنا دیا جائے فواد شاہ اور فرما ن شاہ نے کہا کہ ن لیگ کے کارکن مخا لفین کے ساتھ ایسا کرنے کے بجائے ووٹ کی پر چی سے جواب دیں گے ۔دریں اثنا ءمسلم لیگ(ن) منا رٹی ونگ کراچی ڈویژن کے نائب صدر سلیم انجم نے واقعے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ جا معہ نعیمیہ میں ہونے والے واقعہ سے دنیا میں پاکستان کے سیاسی امیج کو نقصان پہنچا ہےتین بار وزیر اعظم رہنے والی شخصیت کے ساتھ رونما ہو نے والا واقعہ بڑے سا نحے سے کم نہیںانہوںنے کہا کہ متوالے صبر کا دامن ہا تھ سے نہیںچھو ڑینگے اوچھی حر کتوں کا مخا لفین کو آئندہ الیکشن میں جواب مل جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) سنیٹری کے جنرل سیکریٹری اسلم خٹک نے کہا ہے کہ نواز شریف پر جوتا پھینک کر مخالفین نے گری ہوئی حرکت کی ہے برداشت کی ایک حد ہوتی ہے۔

مزیدخبریں