سی پیک پورے علاقے کی معیشت کامنظر نامہ تبدیل کردے گا: چینی میڈیا

Mar 12, 2018

بیجنگ(آئی این پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جو کہ بیلٹ و روڈ منصوبے (بی آر آئی) کا قومی منصبوبہ ہے تجارتی روٹوں کو مختصر کرکے علاقائی اقتصادی منظر نامے کی تشکیل نو کے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیاء اور ملحقہ علاقوں کے دوسرے ممالک کیلئے کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ بی اینڈ آر منصوبہ جنوبی ایشیاء بھرمیں شہ سرخیاں بناہوا ہے جہاں کے رہنمائون کو چاہیے کہ وہ اپنے مقامی مفادات کازیادہ سے زیادہ خیال رکھنے کی کوشش میں علاقائی اقتصادی ادغام کے مستقبل پر غور کریں۔ کثیر الاشاعت چینی جریدہ "گلوبل ٹائمز"میں شائع شدہ ایک مضمون کے مطابق علاقے کے بعض ممالک میںاعلیٰ سطح پر مسلسل دوطرفہ تبادلوں کا عمل دیکھنے میں آیا ہے ۔ پاکستان کا تصور بہتر ہوا ہے۔ کیونکہ پاکستان بنی نوع انسان کی مشترکہ خوشحالی کیلئے چین کے صدر شی جن پھنگ کی طرف سے اعلان کیے جانے والے منصوبے کی پوری حمایت کررہا ہے۔ بی اینڈ آر منصوبے کو شرکاء ممالک کے ساتھ چین کے اقتصادی مراسم میں اضافے کیلئے سیاسی آلے کے طور پر مرتب نہیں کیا گیا ہے۔ بلکہ یہ ان کے درمیان آپس میں رابطے کو مضبوط بنانے کیلئے ان سب کیلئے ایک کھلا پلیٹ فارم ہے مختلف شعبوں میں فعال تبادلوں سے جنوبی ایشائی معیشوتوں کی تصویر روشن تر ہوتی جارہی ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بی اینڈ آر منصوبے میں اقتصادی ادغام کے فروغ میں کافی کردار ادا کیا ہے۔ بی اینڈ آر منصوبے کا سرد مہری کا جواب دینے والے ممالک جنوبی ایشیاء کی نشاط ثانیہ کے تماشائی ہوسکتے ہیں اخبار لکھتا ہے کہ بھارت کو اسے تسلیم کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں