تہران (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی) ترکی کا پرائیویٹ جیٹ طیارہ ایران میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارہ شارجہ سے استنبول جارہا تھا کہ جنوب مشرقی ایران میں گر کر تباہ ہوگیا۔ 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا یہ کس کمپنی کا تھا یا کرائے پر لیا گیا تھا۔نیوز ایجنسی کے مطابق تہران سے 400 کلومیٹر دور شہر کورد میں گرا۔ مرنے والوں میں 8 مسافر اور عملے کے 3 ارکان شامل تھے، گرنے سے قبل آگ لگی اور راڈار سے غائب ہوگیا۔
ترکی کا نجی طیارہ ایران میں گر کر تباہ، 3 رکنی عملے سمیت 11 ہلاک
Mar 12, 2018