کوئٹہ: ایف سی سے مقابلہ‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ 2 افراد ہلاک

اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، بنوں (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ بیورورپورٹ+ ایجنسیاں) سکیورٹی فورسز نے سبی اور مستونگ کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرنے کے دوران دو اہم دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت کاروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سبی اور مستونگ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائی کی گئیں۔ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کے دوران دو اہم دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود ۔مواصلاتی آلات، راکٹ اور سرنگوں سمیت دیگر اہم سامان بر آمد کر لیا گیا ہے۔ کوئٹہ سے بیورو رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے جائنٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عرفان اللہ ولد عزت اللہ نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو بی ایم سی منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔علاوہ ازیں ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے کوٹ مینگل کے قریب ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ ایک شخص ہلاک ‘ایف سی کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی گئی مسلح افراد اور ایف سی کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سبی کے رہائشی دھنی بخش ولد عبدالکریم مقابلے میں مارا گیا ایک عدد کلاشنکوف برآمد کرکے نعش سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ۔ بنوں جیل پرحملے کے دوران فرار ہونے والا قیدی عبداللہ نور گرفتار کر لیا گیا۔ عبداللہ نور بنوں جیل میں چالیس ہزار کلو گرام منشیات سمگلنگ کے جرم میں عمر قید کاٹ رہا تھا، عبداللہ اپریل 2012 میں طالبان حملے کے دوران بنوں جیل سے فرار ہو کر کوہاٹ کے ملحقہ علاقوں میں روپوش ہو گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...