کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال اور رہنما فنکشنل لیگ صدر الدین راشدی نے میڈیا سے بات کی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ یونس سائیں ہمارے آفس آئے۔ پی پی نے اپنی حکمرانی میں سندھ کا بیڑہ غرق کر دیا۔ فنکشنل لیگ سے پرانے تعلقات ہیں ان کے امیدوار کو ہم نے ووٹ ڈالا۔ پی پی کو ووٹ اس لئے نہیں دیا کہ انہوں نے سندھ کو تباہ کیا۔ پیر صدر الدین راشدی نے کہا کہ پی ایس پی کے ووٹ کی وجہ سے مطفر شاہ کامیاب ہوئے۔ انتخابات 2018ء میں شہری اور دیہی علاقوں کی تفریق ختم کریں گے۔
پی پی نے سندھ کا بیڑہ غرق کر دیا، اسلئے ووٹ نہیں دیا: مصطفیٰ کمال
Mar 12, 2018