احمدیار (صباح نیوز) انقلابی شاعر حبیب جالب کی 25ویں برسی آج 12مارچ بروز پیر کونہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی ۔وہ24 مارچ 1928کو ہندوستان کے ضلع ہوشیار پور کے ایک کسان گھرانے میں پید اہوئے تھے۔ اس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں مقررین حبیب جالب کی انقلابی شاعری اور ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ ان کی مشہور تصانیف میں ’’سرمقتل، ذکر بہتے خون‘‘ کا اور ’’کلیات حبیب جالب‘‘ شامل ہیں۔ وہ 12 مارچ 1993 کو انتقال کر گئے تھے۔