لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوںاور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤںنے نواب ٹائون میں منیر کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8لاکھ روپے، سبزہ زار میںعابد اور اس کی فیملی سے 6لاکھ روپے، ڈیفنس اے میں عمر اوراس کی فیملی سے5لاکھ روپے، غازی آباد میں عمران کے گھر سے 5لاکھ روپے،گارڈن ٹاؤن میں عابد اوراس کی فیملی سے4لاکھ روپے، شاہدرہ ٹاؤن میںاختر سے ساڑھے 3لاکھ روپے، مزنگ کے علاقہ میں ارسلان اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے، اچھرہ کے علاقہ میں مشاہد اوراس کی فیملی سے2لاکھ روپے،گلشن اقبال میں سلیم اوراس کی فیملی سے ڈیرھ لاکھ روپے کی نقدی ،طلائی زیورات،موبائل فون و دیگر سامان، باغبانپو رہ میں قاسم سے 7لاکھ روپے،وحدت کالونی میں راشد سے ایک لاکھ 35ہزارروپے،اسلام پو رہ میں ندیم سے 55 ہزارروپے اور موبائل فون،شاہدرہ ٹائون میں صغیر سے 27ہزارروپے اور موبائل فون،ریس کورس میں اجمل سے 20ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروںنے ڈیفنس بی میں عاصم کے گھر سے 15 لاکھ روپے، مصطفی ٹائون میں عدنان کے گھر سے 8لاکھ روپے کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان چوری کرلیا ہے ۔چوروں نے اسلام پو رہ میںسے جہانزیب،دیفنس سے کشور کی کاریں جبکہ شاہدرہ ٹائون سے انور،اسلام پو رہ میں اقبال،نواں کوٹ میں سیف،گلشن راوی میں عابد،شادمان میں زبیر،مناواں میں عرفان،جوہر ٹائون سے عمران کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔