چیف جسٹس ثاقب نثار سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات، وکلاء مسائل، مستقل روسٹر جاری کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال

Mar 12, 2018

لاہور (این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر کلیم احمد خورشید کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وکلاء کو درپیش مسائل، کیسز کو جلد مقرر کرنے اور سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کیلئے مستقل روسٹر جاری کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ بار اور بنچ ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں۔ وکلاء کے اجتماعی مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔

مزیدخبریں