مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا کنونشن فلاپ شو ثابت ہوا: شیخ رشید

Mar 12, 2018

اسلام آباد ( آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا سوشل میڈیا کنونشن فلاپ شو ثابت ہوا۔ مریم نواز جھوٹ پہ جھوٹ بولتی رہیں۔ 1500 سے زائد لوگ پولیس اور دیگر کارپوریشنز سے بلائے گئے، آئندہ الیکشن میں راولپنڈی میں تاریخی فتح ہوگی۔ مسلم لیگ ن کے جاہل لوگ جو کچھ ان کے رہنمائوں کے ساتھ ہورہا ہے اس کو نعوذ باللہ نبی سے تشبیہ دی جارہی ہے جو کہ قابل مذمت بات ہے۔ مریم نوازشریف نے جلسے میں سارا جھوٹ بولااور سارے ڈسٹرکٹ سے سادے کپڑوں میں پولیس اہلکار بلائے پھر بھی ناکامی ہوئی۔

مزیدخبریں