امام کعبہ کا اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ فیصل مسجد میں نماز مغرب پڑھائی‘ سیمینار میں شرکت

Mar 12, 2018

اسلام آباد (این این آئی) امام کعبہ صالح بن محمد آل طالب نے گزشتہ روز اتوار کی شام بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے فیصل مسجد کیمپس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیصل مسجد میں نماز مغرب کی امامت کی اور یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’’قرآن و سنت کی روشنی میں میانہ روی کی ترویج و اشاعت: پاکستان اور سعودی عرب کا کردار‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کی صدارت بھی کی۔ امام حرم نے امت مسلمہ کی ترقی کیلئے دعا کی اور پاک سعودی تعلقات کو مثالی اور مضبوط ترین قرار دیا۔

مزیدخبریں