بھارتی میڈیا نے خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے کے واقعہ کو منفی انداز میں پیش کیا

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر خارجہ امور خواجہ آصف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو بھارتی میڈیانے منفی انداز میں پیش کیا ، واقعہ بھارتی پرنٹ او رالیکٹرونک میڈیا نے خصوصی طور پر نشر کیا ۔ بھارت میںشائع ہونے والے تمام معروف اخبارات نے لکھا کہ خواجہ آصف کے خطاب کے دوران مذہبی شدت پسند نے انکے منہ پر کالی سیاہی پھینک دی، اخبارات نے اس بات کا بھی ذکرکیا پاکستان میںمذہبی جماعتیں بہت سخت رویہ رکھتی ہیں اور گزشتہ سال کے آخر میں تحریک لبیک یا رسول اللہ نے فیض آبادھرنے کے دوران تین ہفتوںتک انٹر چینج کو بند کیے رکھے اور حکمران پارٹی کے وزیر زاہد حامد کے استعفیٰ کے بعد دھرنا ختم کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...