عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ 3دن کے دورہ پر آج پاکستان آئینگے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ’’آئی اے ای اے‘‘ کے سربراہ یوکیا امانو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورہ پر آج پیر کے روز یہاں پہنچ رہے ہیں۔ ایٹمی توانائی کمیشن کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ عالمی ادارے کے سربراہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملاقات کے علاوہ، اسلام آباد، فیصل آباد اور کراچی میں پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کی تنصیبات کا دورہ بھی کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس عالمی ادارے سے پاکستان کا تعاون دھائیوں پر مشتمل ہے اور پاکستان عالمی ایجنسی کے راہنماء اصولوں پر گامزن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...