کمالیہ (نامہ نگار) توہین رسالت کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج ہوگیا۔ کمالیہ کے رہائشی محمد اسلم خالد نے ایک تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ 707گ ب کے رہائشی نذیر احمد نے گستاخانہ کلمات ادا کئے۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ اس واقعہ پر علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔