حکمرانوں کے ہاتھوں ہونیوالے استحصال نے قوم کو بری طرح مایوس کیا: سراج الحق

پشاور(آئی این پی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام اور حکمرانوں کے ہاتھوں ہونے والے استحصال نے قوم کو بری طرح مایوس کردیا ہے اور اب لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ موجودہ نظام نے لوگوں کو غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے اور ان سے عزت کی زندگی چھین لی ہے۔ مٹھی بھر کرپٹ اشرافیہ نے سیاسی جماعتوں اور سیاست کو یرغمال بنا رکھا ہے۔پاکستان چوروں اور ڈاکوئوں کے لیے نہیں بنایا گیا تھا۔ لوگوں نے پاکستان کو بنانے کے لیے اس لیے قربانیاں دی تھی کہ یہاں پر اسلامی حکومت ہوگی۔ قیام پاکستان میں خواتین نے تاریخی کردار ادا کیا تھا۔ خواتین کو جو منصب اور مقام اسلام نے عطا کیا ہے اس کا دنیا کے کسی اور مذہب یا تہذیب میں تصور بھی نہیں ہے۔ اسلام حقیقی طور پر طبقہ نسواں کا محسن ہے، پاکستان میں 80فیصد سے زیادہ خواتین اپنے خانگی فرائض برضا ورغبت ادا کررہی ہیں اور معاشی میدان میں حتی الوسع گھر کے مردوں کا ہاتھ بٹارہی ہیں۔ ملک میں اسلامی نظام کے قیام کے لیے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وہ پشاور میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے اجتماع عام سے خطا ب کررہے تھے۔ اجتماع عام سے عبدالواسع، صابرحسین اعوان، محمد اقبال، خواتین رہنما بلقیس مراد، حمیرا طیبہ، ثریا صابرحسین، حسینہ بی بی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اجتماع عام میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی ۔ سینٹر سراج الحق نے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ستر سال کی غلامی، غربت و مہنگائی اور بے روز گاری نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے جس سے عوام کے اندر حکمرانوں کے خلاف سخت نفرت اور بداعتمادی نے جنم لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس ملک میں اسلامی نظام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ایک ایسا نظام جس میں گناہ کرنا مشکل اور نیکی کرنا آسان ہوجس میں خواتین کے حقوق کو تحفظ حاصل ہو اور ان کو عزت کے نگاہ سے دیکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین یہ عزم کریں کہ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے قیام میں مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کریںگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...