نواب شاہ (نوائے وقت رپورٹ) لیاقت آباد بازار نواب شاہ میں سائیکل چوری کے الزام پر خاتون کو زیر حراست لے لیا۔ پولیس اہلکاروں نے خاتون کو گھسیٹ کر موبائل گاڑی میں ڈالا۔ دکاندار کی شکایت پر پولیس خاتون کو ویمن تھانے لے گئی۔ خاتون کی سرعام توہین پر ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے۔ پولیس کے مطابق خاتون کیخلاف چوری کا مقدمہ درج ہے۔