اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس اور نہال ہاشمی توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (نا مہ نگار + آن لائن) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت آج ہو گی،اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کریں گے۔عدالت کی جانب سے ضمنی ریفرنس میں نامزد تین ملزموں سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضوی پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ نامزد دو ملزمان نعیم محمود اور منصور رضوی کی طرف سے فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست پر بھی آج سماعت ہو گی۔آن لائن کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق سینیٹر نہال ہاشمی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔ کل توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ توہین عدالت کیس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...