راولپنڈی (آئی این پی) فرانسیسی حکام نے منشیات سمگلنگ کیس میں پی آئی اے کے پورے عملے سے تفتیش کے دوران ایک اور اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی کسٹمز حکام نے منشیات برآمدگی کیس میں پیرس کے ہوٹل میں موجود پی آئی اے سٹاف سے تفتیش کی جس کے دوران فرانسیسی حکام نے پی آئی اے کے ایک اور فلائٹ اسٹیورڈ کو ہوٹل سے گرفتار کرلیا۔گرفتار فضائی میزبان کا نام محمد عامر معین علیزئی ہے جس کا تعلق لاہور سے ہے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے749 کے پیرس سے وطن واپس آنے والے سٹاف کی فہرست سے ملزم عامر کا نام نکال دیا گیا ہے۔