لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کا رجحان ہے، ایسے واقعات منصوبہ بندی سے کرائے جاتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایسا عمل عدم برداشت کے رویے کی عکاسی کرتا ہے، اس طرح کے رویے معاشرے کیلئے مشکل ہوجائیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گرادو، مار دو، گھسیٹ دو جیسے بیانات سے ایسے رویوں نے جنم لیا، ایسے رویوں سے بچنے کیلئے ہمیں مشترکہ اقدامات اٹھانے ہونگے۔ ہمیں مذمتی بیان سے ایک قدم آگے جانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے جو اچھی بات ہے ہمیں اجتماعی رویوں کو تبدیل کر نے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اختلاف رائے کو نقرتوں میں بدلنا گناہ ہوتا ہے۔