نوازشریف پر جوتا پھینکنا عوام کی توہین ہے: چودھری عبدالغفور

Mar 12, 2018

رائے ونڈ (نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر سینئر مسلم لیگی رہنماء چودھری عبدالغفور نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے واحد ملک پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے اور تین بار منتخب عظیم شخص نوازشریف پرآدمی نے جوتا پھینک کر 20کروڑ عوام کی توہین کی ہے۔ اس گھنائونی سازش کیخلاف پورا پاکستان نوازشریف کیساتھ کھڑا ہے ،آ ج ہمارے سیاسی مخالفین بھی اس نفرت آمیز فعل کی مذمت کررہے ہیں۔ ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے کی اس بیہودہ جسارت کا بدلہ غیور عوام الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے لیں گے۔

مزیدخبریں