لاہور(خصوصی نامہ نگار ) پنجاب حکومت وعدے کے مطابق جامع محمدیہ چوبرجی تعمیر کرے۔ اورنج ٹرین کی زد میں آنے والی تمام مساجد اور مدارس کو متبادل جگہ تعمیر کیا گیا ہے لیکن جامعہ محمدیہ کو تعمیر نہ کرنا زیادتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ( نظریاتی ) کے مرکزی سیئنر ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا زبیر البازی نے احتجاج پر بیٹھے طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ نوے سال پرانی جامع مسجد محمدی اور اس کے ساتھ متصل مدرسہ جامعہ محمدیہ کے نمازی، طلباء اور اساتذہ کرام اپنے جائز مطالبات لے کر دو دن سے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔