لاہور (خصوصی نامہ نگار)خلیفہ بلافصل سید ناصدیق اکبر ؓکے یوم وصال کے موقع پر مجلس احراراسلام اور تحریک ختم نبوت کے قائدین سید عطاء المہیمن بخاری ،پروفیسر خالد شبیر احمد ،سید محمد کفیل بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ اور دیگر رہنمائوںنے مختلف مقامات پر اپنے اپنے بیانات میںسیدناابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ‘ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ جناب نبی کریم ﷺ نے اپنی زندگی مبارک میں ہی حضرت صدیق اکبر ؓ کوخلیفۃ المسلمین مقررفرمادیاتھااور امیرالمومنین صدیق اکبر ؓنے پہلی خلافت بلافصل کاحق اداکردیا ۔ حضرت صدیق اکبر ؓ نے مشیت الہٰی کے تحت حضور ْﷺکے حکم پر 17نمازوںکی امامت فرمائی ۔