واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریاکیساتھ بات چیت میں بہت زیادہ کامیابی کی توقع ہے۔یورپی یونین ٹریڈبیریئرہٹاد دے ورنہ ہم کاروں پربھی ٹیکس عائدکریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پنسلوینیا میں انتخابی ریلی سے خطاب میںامریکی صدرکا کہنا تھا کہ شمالی کوریاکے معاملے سے پہلے ہی نمٹنا چاہیے۔ دوسرے امریکی صدورنے شمالی کوریاکے حوالے سے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہامیراخیال ہے شمالی کوریا بھی امن چاہتاہے۔ مذاکرات تک شمالی کوریا نے جوہری اورمیزائل تجربات نہ کرنیکاوعدہ کیاہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ یورپی یونین ٹریڈبیریئرہٹاد دے ورنہ ہم کاروں پربھی ٹیکس عائدکریں گے۔
یورپی یونین رکاوٹیں ہٹادے ورنہ کاروں پر بھی ٹیکس لگادینگے : ٹرمپ
Mar 12, 2018