لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی یوم خواتین کے موقع پر دختران پاکستان نے انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین، پنجاب یونیورسٹی لاہور کالج یونیورسٹی اور گورنمنٹ برائے خواتین یونیورسٹی سیالکوٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی کانفرنس ’’ عورت تہذیبوں کا ستون‘‘ کے حوالے سے سیمینار ہوا، مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی اور صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحولیات اور بہبود آبادی ذکیہ شاہنواز اور اسلامی نظریاتی کونسل کی ممبر ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، مہمانوں میں سیما ملک (السعودیہ )، ھیام ابوالعدس(اردن) ، عفت الجعابری (فلسطین )، حلیمہ و کابی ( یوگنڈا) ، عصمت (یوگنڈا)، عروہ اوغلو(ترکی) ، رابعہ یلماز ( ترکی ) ، نادیہ عبدالعلیم (سوڈان ) ، ہالہ مغوب(سوڈان )، عفاف احمد (سوڈان) ، عائشہ یکن (لبنان) ، حداد بلال (لبنان)، زین العابدین (لبنان) نصیحہ امین(سری لنکا) ، ثمینہ (ناروے)، الماس( ناروے) عروج (دبئی)، طاہرہ (سویڈن) ، مریم سلمان (چائنہ ) اور ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ ہر تہذیب اور معاشرے کا بنیادی ستون عورت ہی ہے اسلام نے عورت کو ماں ، بہن اور بیوی کی حیثیت سے قابل فخر مقام و مرتبہ دیا ہے اور نسل نو کی تعمیر و تربیت اس کے سپرد کرکے اس کو کائنات کی معتبر ہستی بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام وہ واحد نظام حیات ہے جو تعلیم، معاش، جائیداد غرض ہر میدان میں عورت کو امتیاز حقوق دیتا ہے۔