قاہرہ(این این آئی)فلسطینی اتھارٹی کے ایک ذمہ دار اہلکار نے بتایا ہے کہ مصر کی زیر نگرانی اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان خفیہ مذاکرات جاری ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام نے براہ راست مذاکرات کیے ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد دو طرفہ تعلقات کے قیام کی راہ ہموار کرنا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی عہدیدار نے بتایا مارچ کے پہلے ہفتے میں قاہرہ کے ایک فائیوسٹار ہوٹل میں مصری حکام کی موجودگی میں سعودی اور اسرائیلی حکام کی بات چیت ہوئی۔فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ قاہرہ میں مصر، اسرائیل اور سعودی عرب کے عہدیداروں کے درمیان ہونے والے سہ فریقی اجلاس کا ایجنڈا دو نکات پر مشتمل تھا۔ایجنڈے کا پہلا حصہ سیاسی امور کے حوالے سے تھا جس میں امریکہ کے مجوزہ امن منصوبے پر بات چیت کی گئی۔ اس منصوبے کے خطے کی سیاست پر مرتب ہونے والے اثرات اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے خطرناک ہونے کے باوجود اس پر عمل درآمد کے پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ایجنڈے میں شامل دوسرا نکتہ تینوں ممالک کے اقتصادی مفادات کے گرد تھا۔ ذرائع نے مزید کہا الریاض نے اسرائیل کے ساتھ اقتصادی شعبے اور سیاسی تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کردیا ہے۔ ماضی کی طویل عرصے سے جاری تلخیوں کو فراموش کرنے سے اتفاق کیا گیا ہے اور سعودی عرب اب خطے میں اسرائیل کو دشمن ملک تصور نہیں کرتا۔
مصر کی زیرنگرانی سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان پہلی بار خفیہ مذاکر ات، تلخیاں بھلانے پر اتفاق
Mar 12, 2018