پی ٹی وی سپورٹس کا کھیلوں کے 11خصوصی پروگرامز نشرکرنے کا فیصلہ

Mar 12, 2018

اسلام آباد (اے پی پی)وزیرمملکت اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب اوروفاقی سیکرٹری اطلاعات سرداراحمد نواز سکھیرا کی رہنمائی میں پی ٹی وی سپورٹس نے کھیلوں کے 11خصوصی پروگراموں سمیت سکواش،کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، ٹینس اورخواتین کے کھیلوں کی نشریات سمیت فٹنس اورغذائیت پر پروگرام نشرکرنے کا فیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے پروگراموں کوخوب سے خوب تربنانے کی کوششوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔ان پروگراموں اورنشریات کا مقصد بالخصوص بچوں اور نوجوانوں کو مثبت طرزفکر اورطرز زندگی اختیارکرنے میں مدد فراہم کرناہے تاکہ بچوں اورنوجوان کے رویوں کو صحت مندانہ انداز میںکھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعے متحمل اور مثبت سوچ کا حامل بنایاجاسکے۔ پی ٹی وی نے ہمیشہ سے خواتین کے کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اورمستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھاجائیگا،پی ٹی وی سپورٹس کی جانب سے کھیلوں ،صحت مندانہ سرگرمیوں اورفٹنس وغذائیت کے پروگراموں کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں کیونکہ کھیلوں کی سرگرمیاں مشکل حالات میں صبرواستقامت کا پیغام دیتی ہے۔

مزیدخبریں