سپورٹس سرگرمیوں کی سرپرستی اور فروغ وقت کی ضروت ہے،حسنات قریشی

Mar 12, 2018

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) نظم و ضبط کی ریشمی ڈور میں بندھے تعلیمی ادارے‘ سٹوڈنٹس اور شخصیات ہمارے روشن کل کی علامات ہیں۔ مستزاد سپورٹس سرگرمیوں کو سرپرستی اور فروغ ملنا ہے۔ گراؤنڈز آباد دیکھ کر ہر کسی کا دل خوشی سے باغ باغ نظر آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات حسنات احمد قریشی نے آج یہاں کرلوٹ ریذیڈنشل سکول اینڈ کالج چھتر پارک کے پندرہویں سالانہ رزلٹ پروگرام اور سپورٹس گالا کے دوران کیا۔ پروگرام کی صدارت حق نواز نے کی دیگر مہمانان گرامی میں ملک شاکر اعوان، نسیم نون ،نوید عباسی ،ملک محمد اخلاق، راجہ تنویر احمد ، سید شبیر حسین شاہ معززین علاقہ اور زیر تعلیم طلباء کے والدین شامل تھے۔ مہمانان خصوصی حسنات قریشی نے کرلوٹ کالج کے ڈسپلن اور بچوں کی انفرادی اور اجتماعی پرفارمنس کی بہت تعریف کی ان کا کہنا تھا کہ نظم و ضبط جب کہیں بھی نظر آئے تو حسن بن جاتا ہے۔ بچوں نے مختلف گیمز سے ثابت کر دیا کہ وہ اعتماد اور صلاحیت کی دولت سے مالا مال ہیں۔

مزیدخبریں