اسلام آباد:سینٹ کے51نومنتخب سینیٹرز نےحلف اٹھا لیا

Mar 12, 2018 | 10:32

ویب ڈیسک

 ایوان بالا سینیٹ کے 52نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا جبکہ اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔سیکرٹری سینیٹ کی زیرصدارت ایوان بالا کے اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہوا۔ صدر مملکت ممنون حسین کے نامزد پیرزائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب ناصر نے نو منتخب ارکان سینٹ سے حلف لیا۔  سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار حلف نہ اٹھا سکے اس طرح 53 میں سے 52 ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے سبکدوش چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے بھی نو منتخب سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے گزشتہ روز اجلاس سوا دس بجے پیرزائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب ناصر کی صدارت میں ہوا صدر نشین نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔حلف برداری کے بعد نو منتخب ممبران نے سینیٹ رول آف ممبرز اور حاضری رجسٹر پر دستخط کیے۔ رضاربانی رول آف ممبر پر دستخط کرنے ڈائس پر آئے تو زوردار طریقے سے ڈیسک بجا کر ان کا زبردست استقبال کیا۔حلف اٹھانے والے نو منتخب ارکان میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حافظ عبد الکریم، آصف کرمانی، رانا محمد الحسن، رانا مقبول پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری سرور،فیصل جاوید،جماعت اسلامی کے مشتاق احمد خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے مولابخش چانڈیو، ایم کیو ایم فرخ نسیم ،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے طلحہ محمود، پختونخوا ملی پارٹی ،نیشنل پارٹی فاٹا اور دیگر جماعتوں کے ارکان شامل ہیں۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیرون ملک ہونے کے باعث حلف نہیں اٹھا سکے جبکہ مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر اسد اشرف نے نہال ہاشمی کی خالی نشست پر حلف اٹھایا ہے۔ اسحاق ڈار سمیت 52 سینیٹرز 6سال کے لیے ملک کے ایوان بالا کے رکن بن گئے ہیں جبکہ ڈاکٹر اسد اشرف 3سال کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی آج ہوگا۔ پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور بلوچستان پینل کی طرف سے صادق سنجرانی چیئرمین جبکہ سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار ہیں۔ سبکدوش چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی ہال سے اپنی نشست سے رول آف ممبر پر دستخط کرنے کے لیے ڈائس پر گئے تو ان کا زبردست استقبال کیا گیا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی اکثریت  جا کر ملی ۔

مزیدخبریں