حب میں مسافر کوچ اور کارمیں تصادم سے 6 افراد جاں بحق،12زخمی

Mar 12, 2018 | 12:56

ویب ڈیسک

بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور کار میں زبردست تصادم ہوگیا جس کے باعث6افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار فورا موقع پر پہنچے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزیدخبریں