افغان صوبے ننگر ہار میں ڈرون حملے کے نتیجے میں شدت پسند کالعدم تنظیم داعش کے 6 جنگجو ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار میں پاک افغان سرحد کے قریب نازیان کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں کالعدم داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں کالعدم داعش کے 6 جنگجو مارے گئے جن میں داعش کمانڈر داد محسود کا بیٹا بھی شامل ہیں