زرداری اور عمران نے جمہوریت کی پشت میں چھرا گھونپا، خواجہ سعد رفیق

 وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ زرداری اور عمران نے جمہوریت کی پشت میں چھرا گھونپا، آج سینٹ میں جمہوریت ہار گئی پتلی تماشا جیت گیا،عمران اور زرداری جمہوریت کو عدمِ استحکام سے دوچار کرنے کے مجرم ہیں،اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوششوں سے ملک ٹوٹا ۔کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ سیاسی جمہوری قوتیں یک جا نہ ہوئیں تو رہی سہی جمہوریت بھی جاتی رہے گی،زرداری اور عمران نے جمہوریت کی پشت میں چھرا گھونپا،اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوششوں سے ملک ٹوٹا ۔کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔انھوںنے کہاکہ آج سینٹ میں جمہوریت ہار گئی پتلی تماشا جیت گیا،عمران اور زرداری جمہوریت کو عدمِ استحکام سے دوچار کرنے کے مجرم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن