مستحکم فیصلے

Mar 12, 2019

ریاض احمد سید…… سفارت نامہ

دوسری جنگ عظیم کے بعد تباہ شدہ لندن شہر کی تعمیر نو کا ڈول ڈالا گیا۔ تو دیگر پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ گرجائوں کی تعمیر و مرمت کیلئے بھی ایک رقم مخصوص کردی گئی، جسے بعد میں بڑھانے میں ضرورت پیش آئی ، تو وزیراعظم چرچل کا جواب نہایت سخت تھا۔ فائل پر لکھا کہ یہ بچوں کا کھیل نہیں۔ قوم کو مستحکم فیصلوں کی ضرورت ہے۔ گو بعض لوگ مذہب کو بھی بیچ میں لے آئے، مگر چرچل اپنے فیصلہ پر ڈٹا رہا۔
جناب شہباز شریف کوپبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا، تو یقیناً مناسب غور و فکر اورچھان پھٹک کی گئی ہوں گی۔ یہ عہدہ بطور اپوزیشن لیڈر موصوف کا استحقاق بھی ہے، اب جبکہ انہیں کام کرتے ہوئے دو مہینے ہونے کوآئے تو اس فیصلہ کو پھر سے متنازعہ بنانے کی حکمت سمجھ میںنہیں آتی۔ اگر شہباز شریف کو چیئرمین بنانا غلطی تھی، تو ہٹانا اس سے بھی بڑا بلنڈر ہو گا۔

مزیدخبریں