الجزائر(این این آئی)الجزائری حکومت کا ایک طیارہ دارالحکومت الجزائر کے نزدیک واقع فوجی ہوائی اڈے پر اتر گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ طیارہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کو سوئٹزر لینڈ سے واپس وطن لانے کے لیے جنیوا بھیجا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت میں فوجی ہوائی اڈے سے صدارتی محل تک شاہراہ پر بھی سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات تھی۔الجزائری صدر گذشتہ ماہ معمول کے طبی معائنے کے لیے سوئٹزر لینڈ گئے تھے اور اس وقت سے جنیوا یونیورسٹی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ وہ 2013ء میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد سے جزوی طور پر معذور ہوچکے ہیں۔