ملا عمر نے اپنی پوری زندگی افغانستان میں گزاری،ترجمان افغان طالبان

Mar 12, 2019

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان کے امیر ملا محمد عمر نے اپنی پوری زندگی افغانستان میں گزاری اور مرحوم ملا عمر پاکستان سمیت کسی دوسرے ملک کبھی ایک دن کے لئے بھی نہیں گئے.افغان طالبان کے ترجمان نے جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ ملا عمر نے قابل علاج مرض کا بیرون ملک ٹریٹمنٹ کروانے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے ملا عمر بیماری سے جانبر نہ ہوسکے، افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملا عمر کے حوالے سے شائع ہونے والی حالیہ رپورٹ بالکل بے بنیاد ہے، امریکی کٹھ پتلیوں کا پراپیگنڈا ہے جو کردار کشی کی کوشش کے سوا کچھ نہیں، ان کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ طالبان کے امیر کبھی افغانستان سے باہر کہیں رہے ہوں، جب ملا عمر ظالموں کے خلاف جہاد کر رہے تھے تو اس وقت کابل کی موجودہ کٹھ پتلیوں منظر نامے میں کہیں تھی ہی نہیں۔

مزیدخبریں