ضلعی انتظامیہ نے ای- 10 اورایف- 10 میں تین ہزار پودے لگائے

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی )وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ (آئی سی ٹی)، وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے E-10 اور F-10 کے سیکٹروں میں تین ہزار پودے لگائے۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے اشتراک سے رواں موسم بہار کی شجرکاری کے دوران پانچ لاکھ سے زائد پودے اسلام آباد میں لگائے گا ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مقررہ ہدف کو پورا کرنے کے لئے سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے علاوہ شہریوں کو اس کلین اینڈ گرین مہم میں شامل کیا ہے اور مختلف اداروں کے ذریعے شجرکاری کے لئے مفت پودے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ طلباء کی موثر شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے مختلف سکولوں اور کالجوں کو پودے فراہم کئے گئے ہیں تاکہ وہ متعلقہ تعلیمی اداروں کی حدود اور گرد و نواح میں ان پودوں کو لگائیں۔مہم کا مقصد نہ صرف پودے لگانا بلکہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے عوامی آگاہی میں اضافہ کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن