اسلا م آباد (وقائع نگار) میئر اسلام آباد نے گرین ایریاز سے شیشم کے درخت کاٹنے کے معاملے پر کاروائی کرتے ہوئے دو افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ڈائریکٹرجنرل انوائرمنٹ (ایم سی آئی ) کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو معطل کردیا ہے میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز نے گزشتہ روز اسلام آباد سے درختوں کی کٹائی کے معاملے پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے دو افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی ہے ڈائریکٹر ایچ آر ڈی میٹرو پولیٹین کارپوریشن ( ایم سی آئی ) کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ دونوں افسران کے خلاف کاروائی وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے لیٹر ہیڈ کے غلط استعمال اور پیشہ ورانہ ذمہ داری میں غفلت برتنے پر کی گئی ہے۔
درخت کاٹنے کامعاملہ،میئر نے دوافسران کوعہدے سے ہٹادیا
Mar 12, 2019