اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے کوالیفائر ون میچ پوائنٹس ٹیبل پر دو ٹاپ پوزیشنز کی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان (کل)بدھ کو کھیلا جائیگا، فاتح ٹیم براہ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی جبکہ رنر اپ کو ایک اور موقع ملے گا، تیسری اور چوتھی نمبر کی ٹیموں کے درمیان ایلیمنیٹر میچ 14 مارچ کو کھیلا جائے گا، ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ فاتح ٹیم کا مقابلہ 15 مارچ کو ایلیمنیٹر ٹو کوالیفائر ون میچ کی رنر اپ ٹیم سے ہو گا۔واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل،کوالیفائر ون کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کل کھیلا جائیگا
Mar 12, 2019